کرکٹکھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مائیک ہیسن کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا، عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے مائیک ہیسن کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد پاکستان کرکٹ کی ترقی اور کامیابی کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

محسن نقوی نے مائیک ہیسن کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ ہوں گے، اور ان کے ساتھ عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں افراد پاکستان کرکٹ کے لیے اہم اور تعمیری کردار ادا کریں گے۔”

ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کے لیے کئی درخواستیں موصول ہوئیں اور ان تمام درخواستوں کا بغض جائزہ لیا گیا، لیکن نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مائیک ہیسن کا انتخاب خوش آئند فیصلہ تھا۔ محسن نقوی نے کہا کہ "ہم مائیک ہیسن کے تجربے اور رہنمائی کے منتظر ہیں، اور انہیں قومی ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہیں۔”

مائیک ہیسن 26 مئی سے اپنی نئی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ اس وقت پی ایس ایل سیزن 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔

یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ کی مستقبل کی حکمتِ عملی اور عالمی کرکٹ میں مقام کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button