کرکٹکھیل

محمد رضوان کا بھارتی جارحیت پر طاقتور ردعمل، "ہمیں کبھی شکست نہیں دی جا سکتی”

لاہور — پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھارتی جارحیت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے اللہ تعالیٰ کے پاک کلام سے یہ سیکھا ہے کہ جنگ نہ کرو، لیکن اگر تم پر جنگ مسلط کر دی جائے تو پھر پیچھے نہ ہٹو”۔

محمد رضوان نے اپنے بیان میں کہا کہ "پاکستان ایک طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور دھماکوں کی گونج سن کر بڑی ہوئی ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "وطن کی مٹی میں شہیدوں کا لہو شامل ہے، اور یہاں آج بھی ایسے نوجوان زندہ ہیں جو موت سے ویسے ہی محبت کرتے ہیں جیسے کچھ لوگ زندگی سے کرتے ہیں”۔

کپتان نے اپنے پیغام میں کہا کہ "ایسی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، ان پر مسلط کی گئی ہر جنگ انہیں مزید جوڑتی ہے، جگاتی ہے اور مضبوط بناتی ہے۔” انہوں نے یہ پیغام بھی دیا کہ "ہم نے حوصلہ رکھنا ہے، یقین رکھنا ہے، نہ ظلم کرنا ہے نہ ظلم سہنا ہے”۔

محمد رضوان کا یہ پیغام نہ صرف کرکٹ کی دنیا بلکہ پاکستان کی عوام کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام ہے، جس میں عزم، جرات اور مضبوطی کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارتی جارحیت کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز دبئی منتقل کر دیے گئے ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایونٹ پر بھی سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے خطرات منڈلا رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button