کرکٹکھیل

ملتان سلطانز کی پی ایس ایل 10 میں ناکامی، کراچی کنگز کی شاندار فتح

لاہور – پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز کی ٹرافی جیتنے کی امیدیں ختم ہو گئیں، جب انہیں کراچی کنگز کے ہاتھوں 87 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شاندار فتح کے ساتھ کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو پلے آف سے باہر کر دیا، اور سلطانز کے لیے ٹورنامنٹ میں ایڈوانس کرنے کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔

جمعرات کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز نے ایک شاندار کارکردگی دکھائی، جس کے نتیجے میں ملتان سلطانز کو اپنی ساتویں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور یوں وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

دوسری طرف، لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے، کہ اچانک تیز آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں، جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔ بارش کے بعد دوبارہ میچ شروع نہ ہو سکا اور ریفری نے میچ کو ختم کرنے کا اعلان کیا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

پی ایس ایل 10 پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال پر نظر ڈالی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ 6 میچز کھیل کر 5 کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز 8 میچز میں 4 کامیابیوں، 3 شکستوں اور ایک بے نتیجہ میچ کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی 7 میچز میں 4 کامیابیوں، 2 شکستوں اور ایک بے نتیجہ میچ کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ کراچی کنگز 7 میچز میں 4 کامیابیوں کے ساتھ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button