آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
دائیں ہاتھ کے اوپنر کیتھ اسٹیک پول نے 1966 سے 1974 کے درمیان 43 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 37.42 کی اوسط سے 2807 رنز بنائے جس میں 7 سنچریاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے 6 ایک روزہ میچوں میں 224 رنز بھی بنائے۔
کیتھ اسٹیک پول نے 1971 میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ بھی کھیلا۔
اس میچ میں انہوں نے لیگ اسپن بولنگ سے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اسٹیک پول نے ریڈیو اور ٹی وی کی کمنٹری بھی کی جو بہت مقبول ہوئی۔






