کھیل
گبون کا فٹبالر چین میں 11 ویں منزل سے گر کر جاں بحق
افریقی ملک گبون سے تعلق رکھنے والا نوجوان فٹبالر چین میں 11ویں منزل سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہارون سالم بوپینزا کی عمر 28 سال تھی۔ انہوں نے اپنی قومی ٹیم گیبون کے لیے 35 میچز کھیلے جس کے دوران انہوں نے 8 گول کیے ۔
ہارون سالم بوپینزا نے 2022-23 کے سیزن کے دوران دو عرب کلبوں، قطر کے العربی اور سعودی عرب کے الشباب کے لیے بھی کھیلا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی حکام نے افسوسناک واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چینی پولیس کے مطابق چینی سپر لیگ کے لیے چین میں موجود ہارون سالم بوپینزا بدھ کو ہانگزو شہر میں رہائشی عمارت سے گر کر ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 جنوری کو اسٹرائیکر کے کمپیوٹر کی بالکونی سے گرنے کے بعد انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔






