پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ بھی خالی ہو گیا ہے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان بھی نوٹس کی مدت پوری کر کے چلے گئے۔
ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن بھی چند ہفتے قبل رخصت ہو گئے تھے۔
دونوں عہدوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے عہدے کے لیے عاقب جاوید کا نام زیر غور ہے۔






