کرکٹکھیل

ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

: بھارتی کرکٹ اسٹار اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

کوہلی نے اتوار کو آئی پی ایل 2025 کے میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف میچ کے دوران اپنی 100ویں نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے اور ہندوستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ اپنے 405ویں T20I میچ میں انجام دیا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں آسٹریلیا کے اوپنر اور کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے پاس ہیں جنہوں نے 400 میچوں میں 108 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ کوہلی 405 میچوں میں 100 نصف سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں:

ڈیوڈ وارنر – 108 (400 میچز)

ویرات کوہلی – 100 (405 میچز)

بابر اعظم – 90 (311 میچز)

کرس گیل – 88 (463 میچز)

جوس بٹلر – 86 (440 میچز)

آئی پی ایل میں بھی کوہلی کا شاندار ریکارڈ۔ راجستھان کے خلاف ان کی حالیہ نصف سنچری آئی پی میں ان کی 58ویں ففٹی تھی، جب کہ لیگ میں ان کے مجموعی طور پر 50 پلس اسکورز کی تعداد 66 ہے، جو ڈیوڈ وارنر کے برابر ہے۔ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل میں 62 فیٹیز اور 4 سنچریاں اسکور کیں، جبکہ کوہلی نے اب تک 58 فیٹیز اور 8 سنچریاں۔

آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 50+ اسکورز:ویرات کوہلی – 66ڈیوڈ وارنر – 66شیخر دھون – 53روہت شرما – 45کے ایل راہول – 43اے بی ڈی ویلیئرز – 43کوہلی موجودہ سیزن میں بھی شاندار فارم۔ انہوں نے کولکت نائٹ رائیڈرز کے خلاف شکست کے خلاف 59 رنز سے آغاز کیا، چنئی کے خلاف 31، گجرات کے خلاف صرف 7 پر آؤٹ

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button