کرکٹکھیل

دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز کی نسبت پی ایس ایل میں معیاری فاسٹ بولرز ہوتے ہیں: کوشل مینڈس

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بلے باز کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز کے مقابلے بہتر معیار کے فاسٹ بولرز ہیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لنکا پریمیئر لیگ اور ایس اے ٹی ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں اور یہ پہلی بار پی ایس ایل کھیل رہے ہیں۔

کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پچز بیٹنگ کے لیے اچھی ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کم نمبروں پر بیٹنگ کی ہے، کسی نمبر پر بیٹنگ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے گزشتہ چند سالوں میں سری لنکا میں پاور ہٹنگ پر کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button