کھیل

پی ایس ایل؛ شائقین کی عدم توجہ نے سوال اٹھادیا

10ویں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے اور کراچی میں ہونے والے پہلے میچ میں شائقین نے دلچسپی نہیں دکھائی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ رات 8 بجے شروع ہونے والے میچ میں شائقین کی تعداد انتہائی مایوس کن رہی وہیں دلچسپ میچ میں شائقین کی تعداد سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی کم تھی۔

تماشائیوں کی آمد کا سلسلہ شام 7 بجے کے بعد شروع ہوا، 32 ہزار نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ نہیں تھی۔

دلچسپ میچ میں کھلاڑی تماشائیوں کی تالیوں سے ترستے رہے تاہم گراؤنڈ پر موجود لوگ بھی ان کے حوصلے بلند کرتے رہے۔ کرکٹ کے شہر کراچی میں شائقین کی کمی پر مشہور کرکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

کمنٹری کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے اسٹیڈیم کی نشان دہی پر قدرے حیرت کا اظہار کیا۔ہائی اسکورنگ میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے شکست کے خلاف 105 رن کی اننگز کھیلی تاہم کراچی کنگز کے جیمز ونس نے 101 رن بنائے اور مڈل آرڈر میں خوشدل شاہ نے 6 رن کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button