پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ شروع ہونے کو ہے، سیزن 10 کی افتتاحی تقریب آج راولپنڈی میں ہوگی۔
افتتاحی تقریب شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگی جس میں نامور گلوکار پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔
تقریب میں معروف فنکار عابدہ پروین، علی ظفر، ابرارالحق، نتاشا بیگ، طلحہ انجم اور ینگ سٹنرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
ایونٹ کے لیے سخت سیکیورٹی تیار کی گئی ہے، گرم موسم میں لیگ کا انعقاد ایک چیلنج ہے۔
کرکٹ کی دنیا کے کئی بڑے نام کمنٹری میں نظر آئیں گے جن میں انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک، وسیم اکرم اور ایم سی سی کے سابق صدر مارک نکولس شامل ہیں۔
پی ایس ایل سیزن 10 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز رات 8:30 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔
ایونٹ کا 13 مئی کو پنڈی میں کوالیفائر، 14 مئی کو لاہور میں پہلا ایمنیٹر اور 16 مئی کو لاہور ہی میں دوسرا ایلیمنیٹر ہو گا، جبکہ 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں فائنل ٹرافی کے فاتح کا فیصلہ ہو گا۔
واضح رہے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 3 (2016۔ 2018۔ 2024) جبکہ لاہور قلندرز نے 2 (2022۔ 2023) ٹائٹل جیتا ہے، پشاور زلمی 2017، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، 2019، کراچی کنگز 2020 میں، کراچی کنگز 2020۔





