کراچی کنگز نے فاسٹ باؤلر حسن علی کو پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس بار کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر ہیں۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سری لنکن بلے باز کوسل مینڈس پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل ہو گئے۔
کوسل مینڈس نے کہا ہے کہ وہ پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔






