کرکٹکھیل

انگلینڈ نے 26 سالہ نوجوان کرکٹر کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا

انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق نوجوان بلے باز ہیری بروک کو انگلش وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں عبرتناک شکست کے بعد جوز بٹلر نے انگلش کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

جس کے بعد اب ہیری بروک انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔

ہیری بروک نے کپتان بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بننا میرے لیے حقیقی اعزاز کی بات ہے۔

26 سالہ ہیری بروک کا کہنا تھا کہ جب سے میں کرکٹ کھیل رہا تھا تب سے انگلینڈ کے لیے کھیلنا اور شاید ایک دن ٹیم کی کپتانی کرنا میرا خواب تھا۔ اب جب کہ مجھے یہ موقع ملا ہے، یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ ہیری بروک کا انگلش وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کے کپتان کے ابتدائی امتحان میں آخر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button