پاکستان کرکٹ ٹیم کا دستہ نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی پاکستان روانہ ہوگیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ کل دوپہر اسلام آباد پہنچے گا جبکہ دوسرا گروپ 7 سے 8 اپریل کی درمیانی شب لاہور پہنچے گا۔
واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران پاکستانی ٹیم کو 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-4 اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی تھی۔






