کھیل

پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا۔

مداحوں کی بڑی تعداد نے پی ایس ایل اینتھم کو زیادہ پسند نہیں کیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کیلئے آفیشل ترانہ جاری کر دیا گیا جو شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔

اگلے ایڈیشن کے ترانے کیلئے معروف گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا جن میں ابرار الحق، علی ظفر، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم شامل ہیں۔

گزشتہ روز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے گانے کو ریلیز کیا گیا تاہم شائقین کی جانب سے وہ پذیرائی نہیں ملی جس کی امید کی جا رہی تھی۔

مداحوں کی بڑی تعداد نے پی ایس ایل اینتھم کو زیادہ پسند نہیں کیا تاہم گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران فیس بُک پر 10 لاکھ جبکہ یوٹیوب پر محض 3 لاکھ افراد نے گانے کو سنا ہے اس کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویوز الگ الگ ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button