کرکٹکھیل

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا، تیز ترین 28 ہزار رنز مکمل

بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ایک اور شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 28 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔ یہ سنگ میل انہوں نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔

ویرات کوہلی نے یہ ریکارڈ صرف 624 انٹرنیشنل اننگز میں مکمل کیا، جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، جنہوں نے 28 ہزار رنز 644 ون ڈے اننگز میں مکمل کیے تھے۔

میچ کی بات کریں تو بھارت نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے، جس کا ہدف بھارت نے 49 ویں اوور میں حاصل کر لیا، اور فتح اپنے نام کی۔

ویرات کوہلی کے اس ریکارڈ اور بھارتی ٹیم کی شاندار کارکردگی نے شائقین کرکٹ کے لیے خوشیوں کا باعث بنادیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button