کرکٹکھیل

بھارت کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دورانِ میچ انتقال کر گئے

بھارت کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر لعل ریموراتا دورانِ میچ اچانک انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست میزورم سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ سابق رانجی ٹرافی کرکٹر ایک میچ کے دوران اچانک زمین پر گر پڑے۔

یہ افسوسناک واقعہ خالد میموریل سیکنڈ ڈویژن اسکریننگ ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق گرنے کے فوراً بعد کرکٹر کو طبی امداد فراہم کی گئی اور انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

لعل ریموراتا وینگھنوائی رائڈرز کرکٹ کلب (وی آر سی سی) کی نمائندگی کر رہے تھے، جہاں ان کا مقابلہ چاونپوئی کرکٹ کلب سے تھا۔

واقعے کے بعد اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے احتراماً تمام طے شدہ میچز منسوخ کر دیے۔ کرکٹ حلقوں میں لعل ریموراتا کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button