کرکٹکھیل

پی ایس ایل 11 کا ڈرافٹ 30 جنوری کو متوقع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن کے ڈرافٹ کے انعقاد کا امکان 30 جنوری کو ہے۔ ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل مینجمنٹ ڈرافٹ سے قبل تمام ضروری معاملات کو جلد ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے ڈرافٹ کے حوالے سے پلاننگ کا آغاز کر دیا ہے اور ڈرافٹ کا وینیو اور حتمی تاریخ جلد باضابطہ اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

ڈرافٹ میں تمام 8 فرنچائزز کے مالکان، کوچز اور نمائندے شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل 11 کا ڈرافٹ پاکستان-آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ایک روز کے وقفے میں منعقد ہوگا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button