سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کو صحت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ ڈیمین مارٹن برسبین میں تقریباً دو ہفتے تک اسپتال میں زیرِ علاج رہے۔ کرسمس ڈے پر گردن توڑ بخار کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی، جس کے بعد وہ کوما میں چلے گئے اور آئی سی یو میں رکھا گیا۔
ڈیمین مارٹن کے قریبی دوست اور سابق کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں اسپتال سے ریلیز کر دیا گیا ہے، تاہم ان کی مکمل صحت یابی کے لیے ابھی طویل وقت درکار ہوگا۔
ایڈم گلکرسٹ کے مطابق ڈیمین مارٹن گھر واپس آ چکے ہیں، جبکہ ان کے اہلِ خانہ نے طبی عملے اور علاج میں شامل تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔






