سڈنی: ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ کے جیکب بیتھل نے کیریئر کی پہلی سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
چوتھے روز کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنا کر آسٹریلیا کے خلاف 119 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ جیکب بیتھل 142 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ میتھیو پوٹس ابھی تک اسکور کیے بغیر کریز پر ہیں۔ بین ڈکٹ اور ہیری بروک نے 42-42 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط بنایا۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے چوتھے روز 518 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا تھا اور پوری ٹیم 567 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ٹریوس ہیڈ نے 163 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اس سیریز میں اپنی تیسری سنچری مکمل کی۔
مارنس لبوشین نے 48، کیمرون گرین 37، مائیکل نیسر 24، جیک ویدرالڈ 21، عثمان خواجہ 17 اور ایلکس کیری 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ بیو ویبسٹر 71 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔





