کرکٹکھیل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

ڈھاکہ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ایسی رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ آئی سی سی نے سیکیورٹی خدشات کے سبب ورلڈ کپ وینیوز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔

بی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بھارت میں میچز کے انعقاد سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں بنگلادیشی ٹیم کی مکمل اور بلا تعطل شرکت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور ممکنہ خدشات کو دور کرنے کے لیے تعاون کی رضامندی ظاہر کی ہے۔

مزید برآں، آئی سی سی نے بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کو یقین دلایا ہے کہ ایونٹ کے لیے تفصیلی حفاظتی منصوبہ بندی پر بھی غور کیا جائے گا۔

بی سی بی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے کسی الٹی میٹم کے اجرا کی خبریں سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button