کرکٹکھیل

بی سی سی آئی میں ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ سے متعلق قیاس آرائیاں، گوتم گمبھیر کا مستقبل زیرِ بحث

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) میں ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے متعلق قیاس آرائیاں سامنے آ گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوتم گمبھیر کو ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ سے الگ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے سابق بھارتی بیٹر وی وی ایس لکشمن سے ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے ابتدائی بات چیت شروع کر دی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ریڈ بال کرکٹ میں حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کوچنگ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وی وی ایس لکشمن کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کوچنگ سونپے جانے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ حالیہ ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی غیر تسلی بخش کارکردگی کے بعد کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی کی باتیں گردش کر رہی ہیں۔

دوسری جانب بی سی سی آئی کے سربراہ راجیو شکلا نے ان خبروں کو افواہیں قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گوتم گمبھیر کو ہٹانے سے متعلق بورڈ میں کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی نئے کوچ کی تقرری پر غور کیا جا رہا ہے۔

راجیو شکلا نے مزید کہا کہ ایسی غیر مصدقہ خبروں کو بڑھاوا نہیں دینا چاہیے اور فی الحال کوچنگ سیٹ اپ میں کسی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button