کرکٹکھیل

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی اسپنر ویشنوی شرما کا غیر متوقع ردعمل وائرل

سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی نوجوان اسپنر ویشنوی شرما ایک غیر متوقع واقعے کے باعث توجہ کا مرکز بن گئیں۔

میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے رن آؤٹ کا ایک اہم موقع ضائع ہونے پر ویشنوی شرما اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور زیرِلب ایک نامناسب لفظ کہہ دیا، جو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ نہ رہ سکا۔ یہ لمحہ اسکرین پر آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔

واقعے کے فوراً بعد جب ویشنوی شرما کو احساس ہوا کہ ان کا ردعمل براہِ راست نشر ہو رہا ہے تو انہوں نے منہ پر ہاتھ رکھ کر شرمندگی کا اظہار کیا۔ اس منظر پر شائقینِ کرکٹ کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

سوشل میڈیا پر جہاں بعض صارفین نے اس لمحے کو مزاحیہ انداز میں لیا، وہیں کئی افراد نے اسے میچ کے دباؤ میں ایک فطری اور انسانی ردعمل قرار دیا۔ کرکٹ مبصرین کے مطابق ایسے واقعات کھیل کے دوران جذباتی کیفیت کی عکاسی کرتے ہیں، خصوصاً نوجوان کھلاڑیوں کے لیے دباؤ کے لمحات میں خود پر قابو رکھنا ایک چیلنج ہوتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button