کرکٹکھیل

شیوسینا کی بنگلا دیشی کرکٹرز کی آئی پی ایل میں شرکت کی مخالفت

بھارتی انتہا پسند جماعت شیوسینا نے بنگلا دیشی کرکٹرز کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کی مخالفت کر دی ہے۔ ہریانہ میں شیوسینا کے سربراہ نیرج سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو بھارت میں آئی پی ایل میچز کھیلنے کی اجازت دینے کے حق میں نہیں۔

نیرج سیٹھی کا کہنا ہے کہ شیوسینا نے فیصلہ کیا ہے کہ بنگلا دیشی کھلاڑی بھارت میں آئی پی ایل کے میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بنگلا دیش کی جانب سے بھارت مخالف مؤقف جاری رہا تو مستقبل میں مزید میچز کی مخالفت کی جا سکتی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس بیان کے بعد ایک بار پھر کھیل میں سیاست کے عمل دخل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی کرکٹرز کو بھی آئی پی ایل سے باہر رکھا جا چکا ہے، جبکہ اب بنگلا دیشی کھلاڑیوں کے حوالے سے سامنے آنے والے بیانات نے خطے میں کرکٹ اور سیاست کے تعلق پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

کھیلوں کے حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات نہ صرف کھیل کی روح کے منافی ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھارتی کرکٹ کی ساکھ پر بھی اثر ڈال سکتے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button