قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم ان دنوں آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ اپنی شاندار بلے بازی کے ساتھ ساتھ خوش اخلاقی اور شائستگی کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بابر اعظم سڈنی سکسرز کی جرسی پہنے اپنے کِٹ بیگز کے ہمراہ گراؤنڈ سے باہر نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ننھا فین ان سے تصویر کھنچوانے کے لیے آتا ہے، جس پر بابر اعظم اپنے بیٹنگ گلوز بچے کو تحفے میں دے دیتے ہیں۔
ویڈیو بنانے والے شخص کے کہنے پر بابر اعظم کہتے ہیں کہ بچے کو ابھی بیٹنگ ٹپس کی ضرورت نہیں، بس بیٹنگ انجوائے کرے۔ ننھے فین کا چہرہ بابر اعظم سے خاص تحفہ وصول کرنے پر خوشی سے کھل اٹھتا ہے۔
یہ واقعہ بابر اعظم کی شائستگی اور مداحوں کے ساتھ دوستانہ رویے کو اجاگر کرتا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔






