کرکٹکھیل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بنگلادیش کے سیمی فائنل کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں شدید بارش کے باعث گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ تاحال گیلی ہے، جس کے باعث امپائرز کی جانب سے ٹاس کرانا ممکن نہ ہو سکا۔ گراؤنڈ اسٹاف آؤٹ فیلڈ کو خشک کرنے میں مصروف ہے تاہم حالات اب تک مکمل طور پر بہتر نہیں ہو سکے۔

بارش کے اثرات دوسرے سیمی فائنل پر بھی پڑے ہیں، بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ کا ٹاس بھی تاخیر سے دوچار ہے۔

میچ حکام کے مطابق موسم بہتر ہوتے ہی ٹاس اور کھیل کے آغاز سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ شائقین کی نظریں موسم کی بہتری پر جمی ہوئی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button