کرکٹکھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کا سہ ملکی سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان نے انڈر 19 سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ایونٹس میں فرحان یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سہ ملکی سیریز 25 دسمبر 2025 سے 6 جنوری 2026 تک زمبابوے میں کھیلی جائے گی، جس میں پاکستان، افغانستان اور میزبان زمبابوے کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم اس سیریز میں کم از کم چار میچز کھیلے گی۔

اس کے بعد آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا انعقاد 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں ہوگا۔ دونوں ٹورنامنٹس 50 اوور فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔

انڈر 19 ایشیا کپ کھیلنے والی ٹیم کے مقابلے میں اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں محمد حذیفہ کی جگہ عمر زیب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان انڈر 19 اسکواڈ:
فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، عمر زیب، مومن قمر، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس

پاکستان کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ نوجوان کھلاڑی سہ ملکی سیریز اور ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button