کولکتہ: میسی کے اسٹیڈیم میں سیکیورٹی ناکامی، ہجوم کی بدتمیزی سے بدترین صورتحال
کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں عالمی فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کے ساتھ ہونے والے واقعے نے سیکیورٹی اور انتظامات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیڈیم میں ناقص سیکیورٹی کے باعث ہجوم پر قابو نہ پایا جا سکا، جس کے نتیجے میں میسی کو جان کے خوف سے اسٹیڈیم چھوڑنا پڑا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہجوم نے میسی کی طرف بوتلیں پھینکیں، کرسیاں توڑیں اور اسٹیڈیم کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا۔
واقعے کے دوران کچھ افراد نے جھنڈے لہرا کر ’جے شری رام‘ کے نعرے بھی لگائے، جس سے انتظامیہ کی ناکامی مزید نمایاں ہوئی۔
سوشل میڈیا اور عالمی سطح پر یہ واقعہ بھارت میں بڑے کھیلوں کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی ناقص صورتحال اور ہجوم کی بے قابو رویے پر شدید ردِ عمل کا باعث بنا ہے۔
انتظامیہ نے فوری اقدامات کے وعدے کیے ہیں، تاہم میسی کے اس تجربے نے کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے انتظامات پر سوالات کو اجاگر کر دیا ہے۔






