کرکٹکھیل

شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور کے طور پر شامل

اسلام آباد: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فرائض انجام دیتے نظر آئیں گے۔ شعیب اختر ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور کے طور پر لیگ میں شامل ہوگئے ہیں اور ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔

بی پی ایل کا آغاز جمعہ، 26 دسمبر سے ہوگا اور یہ لیگ 24 جنوری تک جاری رہے گی۔ اس لیگ میں پاکستانی کھلاڑی بھی اپنی کارکردگی دکھائیں گے۔

پاکستانی کھلاڑیوں میں وہ کھلاڑی شامل ہیں جنہیں لیگ میں حصہ لینے کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ ان میں محمد نواز، فہیم اشرف، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، احسان اللّٰہ، حیدر علی، ابرار احمد، خواجہ نافع اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔

بی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت شائقین کرکٹ کے لیے مزید دلچسپی کا سبب بنے گی اور شعیب اختر کی رہنمائی ٹیم کے لیے اہم ثابت ہونے کی توقع ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button