اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاک بحریہ کا فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاورکا شاندار مظاہرہ

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں ایف ایم 90 این ای آر سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ کی، جس سے اس کی جنگی صلاحیت اور آپریشنل تیاری کا بھرپور مظاہرہ ہوا۔

اس فائر پاور کے مظاہرے کے دوران انتہائی تیز رفتار فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی بحرِ سمندر میں اپنے دفاع اور آپریشنز کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ترجمان کے مطابق، کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبد المنیب نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے فائرنگ میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور لگن کو سراہا، اور کہا کہ پاک بحریہ ہر صورت میں ملکی سمندری دفاع اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اپنے دفاعی مقاصد کے حصول میں کسی بھی رکاوٹ کو عبور کرنے کے لیے پوری قوت سے سرگرم ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button