انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میچ آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں شیڈول تھا، تاہم بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ دونوں اننگز کو ایک ایک اوور کی کٹوتی کے بعد 49 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اپنے اپنے افتتاحی میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان نے ملائیشیا کو 297 رنز سے جبکہ بھارت نے یو اے ای کو 234 رنز سے شکست دی تھی۔
میچ کے دوران دونوں ٹیموں کی کارکردگی پر شائقین کی توجہ مرکوز ہے اور پاکستان کی بولنگ لائن اپ بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن کے سامنے کلیدی کردار ادا کرے گی۔






