لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے لیے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے ہیں۔ پی سی بی نے اپنی این او سی فہرست کو باقاعدہ طور پر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو 23 جنوری 2026 تک شرکت کی اجازت دے دی ہے۔
این او سی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں محمد نواز، حسین طلعت، احسان اللہ، حیدر علی، ابرار احمد، خواجہ نافع، سلمان ارشاد، فہیم اشرف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔
بنگلادیش پریمیئر لیگ 26 دسمبر سے شروع ہو کر 24 جنوری تک جاری رہے گی، جس میں پاکستانی کھلاڑی مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کریں گے۔






