کھیل

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ڈیلی الاؤنس کے ادائیگی کے منتظر

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کے ادائیگی کے منتظر ہیں، مسئلہ دوبارہ سر اٹھانے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو دورۂ بنگلادیش اور پرو ہاکی لیگ کے کیمپس کے دوران ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس ادا نہیں کیے گئے، جبکہ بنگلادیش کے خلاف سیریز کی انٹرنیشنل ڈیلیز بھی ملتوی ہیں۔

قومی کھلاڑی پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے کیمپ کے اخراجات کے بھی منتظر ہیں، اور پرو ہاکی لیگ کے دوران انٹرنیشنل ڈیلیز کا بھی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرو ہاکی لیگ میں کھلاڑیوں کو صرف 40 ڈالر روزانہ دینے پر پلیئرز ناخوش ہیں، حالانکہ پی ایس بی نے ضابطے کے مطابق یہ رقم مقرر کی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے ضابطے کے مطابق انٹرنیشنل ڈیلیز 30 ہزار روپے ادا کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ پرو ہاکی لیگ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم آج شب ارجنٹائن کے لیے روانہ ہو گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button