پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فرحان یوسف ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ عثمان خان نائب کپتان ہوں گے۔
ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان گروپ ’اے‘ میں بھارت، کوالیفائر 1 اور کوالیفائر 3 کے ساتھ شامل ہے۔
پاکستان کے گروپ میچز
12 دسمبر: پاکستان vs کوالیفائر 3 — سیونز اسٹیڈیم
14 دسمبر: پاکستان vs بھارت — آئی سی سی اکیڈمی
16 دسمبر: پاکستان vs کوالیفائر 1
سیمی فائنل 19 دسمبر اور فائنل 21 دسمبر کو شیڈول ہے۔
🇵🇰 اسکواڈ
فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس
سپورٹ اسٹاف
سرفراز احمد — مینیجر/مینٹور
شاہد انور — ہیڈ کوچ / بیٹنگ کوچ
راؤ افتخار — بولنگ کوچ
منصور امجد — فیلڈنگ کوچ
ابرار احمد — ٹرینر
عبید اللہ — فزیو
علی حمزہ — اینالسٹ
پاکستان انڈر 19 ٹیم ٹائٹل جیتنے کے لیے پُر عزم ہے جبکہ شائقین بھی بڑا مقابلہ پاکستان vs بھارت کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔






