ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقا سے بدترین شکست کے بعد بھارت نے ون ڈے فارمیٹ میں ویرات کوہلی اور روہت شرما پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج رانچی میں کھیلا جائے گا۔ پروٹیز سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے باوجود بھارت کے کھلاڑی ون ڈے فارمیٹ میں اپنے مضبوط ریکارڈ کی وجہ سے پرامید ہیں۔
بھارت نے گزشتہ ڈھائی برس کے دوران ون ڈے کرکٹ میں ایشیا کپ اور چیمپئنز ٹرافی جیتی ہے اور ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیلا ہے، جس سے ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔
ون ڈے فارمیٹ میں سابق کپتان ویرات کوہلی اور اوپنر روہت شرما کی موجودگی بھی بھارتی ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ تاہم موجودہ کپتان شبمان گل اور نائب کپتان شریاس ایئر زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم کی قیادت نہیں کر سکیں گے، اس لیے کے ایل راہول بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔





