کرکٹکھیل

بابر اعظم کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 10ویں بار صفر پر آؤٹ

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری لیگ میچ میں پاکستان کو سری لنکا نے 6 رنز سے شکست دے دی، جبکہ بابر اعظم ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کرنے میں شریک ہوگئے۔

185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 29 رنز پر پہلی وکٹ گنوائی جس کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کے لیے آئے، تاہم وہ دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ یہ بابر اعظم کے کیریئر کا 10واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈک ہے۔

اس سے قبل بابر اعظم سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف بھی صفر پر پویلین لوٹے تھے۔

اس طرح بابر اعظم نے صائم ایوب اور عمر اکمل کے ساتھ مل کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ (10) صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹرز کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

صائم ایوب: 55 میچز، 10 بار صفر

عمر اکمل: 84 میچز، 10 بار صفر

بابر اعظم: 135 میچز، 10 بار صفر

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے ڈسن شناکا کے پاس ہے جو 15 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو چکے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button