کرکٹکھیل

گوہاٹی ٹیسٹ: بھارت عبرتناک شکست کے قریب، جنوبی افریقہ جیت کے لیے صرف 5 وکٹوں سے محروم

گوہاٹی — بھارت کی ٹیم گوہاٹی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف عبرتناک شکست کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ پانچویں روز بھارت نے 549 رنز کے تعاقب میں 27 رنز پر 2 کھلاڑی گنوائے، جس کے بعد کلدیپ یادیو (5) اور دھروو جوریل (2) ایک ہی اوور میں پویلین لوٹ گئے۔ کپتان رشابھ پانت بھی صرف 13 رنز بناکر پویلین واپس آئے۔

بھارت کی ٹیم صرف 58 رنز پر آدھی وکٹیں گنوا چکی تھی۔ جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے مزید 5 وکٹیں درکار ہیں جبکہ دو سیشنز کا کھیل ابھی باقی ہے۔

جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز 260 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ کے بعد ڈکلیئر کی تھی، جس کے بعد بھارت کو جیت کے لیے 549 رنز کا ہدف ملا۔ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں ٹرسٹان اسٹبز 94، ٹونی ڈی زورزی 49، رائن ریکلٹن 35، ایڈن مارکرام 29، اور کپتان ٹمبا باووما 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویان ملڈر 35 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے 4 اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سینوران متھوسامی (109) اور مارکو جینسن (93) کی کیریئر بیسٹ اننگز کی بدولت 489 رنز بنائے۔ بھارت اپنی پہلی اننگز میں 201 رنز پر آل آؤٹ ہوئی، جہاں یشسوی جیسوال 58 اور واشنگٹن سندر 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

گوہاٹی ٹیسٹ میں اب ہر نظریں بھارت کی بقیہ وکٹوں پر ہیں، اور یہ واضح ہو گیا ہے کہ جنوبی افریقہ فتح کے انتہائی قریب ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button