کرکٹکھیل

سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق انٹرنیشنل کرکٹ امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور ان کی عمر 86 برس تھی۔
خضر حیات نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور کھلاڑی کیا اور پاکستان ریلویز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی، تاہم وہ 1970 کی دہائی میں امپائرنگ کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔ انہوں نے اپنے طویل کیریئر میں 34 ٹیسٹ اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے، جبکہ تین ورلڈکپ میچز میں بھی فیلڈ امپائر کی ذمہ داری نبھائی۔
امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد خضر حیات پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) سے منسلک رہے اور کرکٹ کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیتے رہے۔
پی سی بی نے سابق امپائر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button