کرکٹکھیل

ایشز سیریز: آسٹریلیا نے پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

پرتھ، 22 نومبر 2025 – آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن ہی آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ پرتھ کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کے لیے جیت کے 204 رنز کا ہدف مقرر کیا، جسے آسٹریلیا نے بآسانی حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کے اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 69 گیندوں پر 123 رنز بنا کر ایشز کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری اسکور کی، جس میں 16 چوکوں اور 4 چھکوں کا حصہ رہا۔ اس دوران لبوشین نے نصف سنچری بنائی، جبکہ مچل اسٹارک نے مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کر کے انگلینڈ کی ٹیم کی بربادی میں اہم کردار ادا کیا۔

ایشز کی تاریخ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ آسٹریلیا کے ایڈم گِلکرسٹ کے پاس ہے، جنہوں نے 57 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز میں اولی پاپ نے 33 اور بین ڈکٹ نے 28 رنز بنائے، تاہم ٹیم 164 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پہلے اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم مچل اسٹارک کی شاندار بولنگ کے سامنے 172 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 132 رنز بنا سکی تھی۔

مچل اسٹارک نے پہلے اننگز میں 7 اور دوسرے اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں، جس کے ساتھ ان کا میچ میں مجموعی وکٹوں کا شمار 10 ہو گیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button