کھیل

چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی: وزیراعظم نے اسحاق ڈار کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد — چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گیمز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی ہے، جو گیمز کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گی۔

کمیٹی میں وفاقی وزرا احسن اقبال، محمد اورنگزیب اور رانا ثناء اللہ شامل ہیں، جب کہ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید اور چیئرمین وزیراعظم پروگرام رانا مشہود بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

مزید برآں، دفاعی اداروں، صوبائی وزرائے اعلیٰ کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ وزارت بین الصوبائی رابطہ، خزانہ اور داخلہ کے وفاقی سیکرٹریز کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں، مجوزہ اخراجات، کھیلوں کے انفرااسٹرکچر، انتظامات اور سیکیورٹی پلان کا جامع جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آئندہ سال جنوری میں سیف گیمز کی میزبانی کرنا ہے، جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر کام تیز کر دیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button