کرکٹکھیل

شناکا کا اعتراف: ’’سری لنکا کو بہتر کرکٹ کھیلنا پڑے گی‘‘ — زمبابوے کی شاندار بولنگ کو کریڈٹ

ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے سے 67 رنز کی شکست کے بعد سری لنکن کپتان داسن شناکا نے اعتراف کیا ہے کہ ٹیم کو آئندہ میچز میں بہت بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے شناکا نے کہا کہ زمبابوے کی جیت کا بڑا کریڈٹ ان کے بولرز کو جاتا ہے۔ ان کے مطابق زمبابوے کے کئی کھلاڑی مختلف لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں، جس کا فائدہ انہیں میدان میں ملا۔
آئندہ میچز میں فتح کا عزم
شناکا نے کہا کہ ٹیم اگلے میچز میں زمبابوے اور پاکستان کے خلاف بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔
اسالانکا کی غیر موجودگی پر مؤقف
چیراتھ اسالانکا کی عدم موجودگی سے متعلق سوال پر سری لنکن کپتان نے کہا کہ اس سے ٹیم پر کوئی اضافی دباؤ نہیں پڑا۔
واضح رہے کہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے مضبوط بولنگ اور بہترین آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button