سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے طلباء پر بڑی پابندی عائد
پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مراسلے کے مطابق:
اسکولوں میں طلبہ کا موبائل فون استعمال فوری طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔
طلبہ کو نصابی سرگرمیوں کی طرف زیادہ توجہ دلائی جائے۔
شخصیت سازی (Personality Development) سے متعلق سرگرمیوں میں طلبہ کی بھرپور شمولیت یقینی بنائی جائے۔
محکمے کے مطابق یہ اقدام صوبائی اسمبلی کی رکن راحیلہ خادم حسین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے بعد اٹھایا گیا، جسے ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کیا تھا۔ اسی قرارداد کی روشنی میں یہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
حکومتی اقدام کا مقصد طلبہ کی تعلیم، صحت مند سرگرمیوں اور مثبت شخصیت سازی کو فروغ دینا ہے۔






