اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
پی ٹی آئی کے احمد خان بھچر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
لاہور:
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما احمد خان بھچر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے چند روز قبل جاری کیے گئے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں پی ٹی آئی کے احمد چٹھہ، احمد خان بھچر، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 9 مئی کیس میں مجرم قرار دے کر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
عدالت کے اس فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی احمد چٹھہ اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے نتیجے میں انہیں اسمبلی میں اپنے عہدوں سے ہٹایا گیا۔
واضح رہے کہ احمد چٹھہ این اے 66 وزیرآباد اور احمد خان بھچر پی پی 87 میانوالی سے منتخب ارکان اسمبلی تھے۔





