کرکٹکھیل

یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل — مداحوں نے تعریفوں کے پھول نچھاور کر دیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے۔ سابق فاسٹ بولر عمر گل نے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس کے بعد یہ تیزی سے وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں یونس خان بالی وڈ کا مشہور گانا "میرے دوست قصہ یہ کیا ہوگیا، سنا ہے کہ تو بے وفا ہوگیا” گاتے نظر آتے ہیں۔ گاتے ہوئے انہوں نے ایک جگہ گانے کے بول میں کچھ غلطی کی، جس پر وہاں موجود لوگوں کے ساتھ ساتھ یونس خان خود بھی زور سے ہنس پڑے۔
یہ تمام مناظر ہیوسٹن میں ٹیم ڈنر کے موقع پر ریکارڈ کیے گئے، جہاں سابق کرکٹرز ایک لیگز کے سلسلے میں موجود ہیں۔ یونس خان کی گائیکی نے نہ صرف وہاں موجود لوگوں کو متاثر کیا بلکہ ویڈیو دیکھنے والے مداحوں نے بھی ان کی آواز اور بے ساختہ انداز کی خوب تعریف کی۔
سوشل میڈیا صارفین یونس خان کے اس خوشگوار اور دلکش روپ سے خاصے محظوظ ہو رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button