کرکٹکھیل

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دی

وزیر اعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا: "میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر اپنی قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی شاندار کاوشوں کو سراہتے ہیں، یہ کرکٹ کے متحد جذبے کا بہترین مظاہرہ تھا۔
وزیر اعظم نے سری لنکن کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی شرکت ہمارے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کی عکاسی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹ سے فتح حاصل کر کے تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button