کرکٹکھیل

پاک-سری لنکا ون ڈے سیریز میں شیڈول میں معمولی تبدیلی، ٹکٹیں اب بھی قابل استعمال

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاک اور سری لنکا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز میں شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے، تاہم سیریز بلا تعطل جاری رہے گی۔
پی سی بی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول دوسرا ون ڈے اب 13 نومبر کے بجائے 14 نومبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ 13 نومبر کے ٹکٹ 14 نومبر کے میچ کے لیے قابل استعمال ہوں گے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بھی 15 نومبر کے بجائے 16 نومبر کو ہوگا، اور 15 نومبر کے ٹکٹ 16 نومبر کے میچ میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث سیریز ادھوری چھوڑنے کی درخواست کی تھی، تاہم وزیر داخلہ اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد زمبابوے کے ہمراہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button