کھیل

کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ پر وضاحتی بیان: "ابھی کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں”

ریاض/لندن (اسپورٹس ڈیسک): پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے حالیہ بیان میں دی گئی جلد ریٹائرمنٹ کی افواہوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلے ایک یا دو سال تک کھیلتے رہیں گے۔

رونالڈو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا:

"میرے لیے جلد کا مطلب 10 سال نہیں، میں مذاق کر رہا تھا۔ اس وقت میں کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، گولز کر رہا ہوں اور فٹ محسوس کر رہا ہوں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ فٹ بال میں جب عمر کی ایک حد تک پہنچتے ہیں تو مہینے جلدی گزرنے لگتے ہیں، لیکن وہ قومی ٹیم اور کلب کے ساتھ کھیل سے خوش ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے 2002 میں اسپورٹنگ سے فٹ بال کا آغاز کیا اور اب تک اپنے ملک اور کلب کے لیے 950 سے زائد گول کر چکے ہیں۔ حال ہی میں ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ریٹائر ہو کر اپنے اہل خانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ کھیل رہے ہیں، جہاں ان کا معاہدہ جون 2027 تک ہے۔ وہ اپنے کیریئر میں تقریبا تمام بڑے ٹائٹلز جیت چکے ہیں، لیکن عالمی کپ جیتنے کا خواب ابھی پورا نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق رونالڈو اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کو اپنی ریٹائرمنٹ کا ہدف بنا رہے ہیں۔ پرتگال کو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے رواں ہفتے آئرلینڈ کو شکست دینا ہوگی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button