کرکٹکھیل

قومی کرکٹر حسن نواز کے گھر بیٹے کی پیدائش — نومولود کا نام محمد ابراہیم رکھا گیا

ویب ڈیسک:
پاکستان کے نوجوان اوپننگ بلےباز حسن نواز کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں شاندار اور تیز ترین سنچری اسکور کرنے والے 22 سالہ کرکٹر نے اپنے نومولود بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا ہے۔
مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر حسن نواز کو اس خوشخبری پر مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کی ہیں۔
گزشتہ چند سیریز — بشمول شارجہ کا سہ ملکی ٹورنامنٹ، ایشیا کپ، جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز — میں حسن نواز کی کارکردگی اطمینان بخش نہ رہی، جس کے باعث انہیں ٹیم سے ڈراپ کر کے فخر زمان کو شامل کیا گیا ہے۔

نوجوان کرکٹر نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ “اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے بیٹے کی نعمت سے نوازا، محمد ابراہیم کے لیے آپ سب کی دعاؤں کا طلبگار ہوں۔”

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button