کرکٹکھیل

برسبین میں بارش، کرکٹ آسٹریلیا کو ایک ملین ڈالر کا نقصان

برسبین (اسپورٹس ڈیسک) — آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ شدید بارش کے باعث منسوخ ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو ایک ملین آسٹریلوی ڈالرز (تقریباً 18 کروڑ 17 لاکھ پاکستانی روپے) کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

برسبین میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران محض 4.5 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، جس میں بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 52 رنز بنائے تھے۔ تاہم گرج چمک اور موسلادھار بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا اور بعدازاں میچ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

چونکہ میچ میں چھ اوورز سے کم کا کھیل ہوا، اس لیے 31 ہزار 74 شائقین کو ان کے ٹکٹس کی مکمل رقم واپس کر دی جائے گی۔ اس ری فنڈ کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا، جسے ماہرین "سال کی مہنگی ترین رات” قرار دے رہے ہیں۔

بارش کے باعث آسٹریلیا نہ صرف مالی نقصان سے دوچار ہوا بلکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ برسبین میں آسٹریلیا کے پاس سیریز برابر کرنے کا موقع تھا، مگر میچ ختم ہونے پر بھارت 1-2 سے سیریز جیت گیا۔

میچ کے دوران قریبی علاقوں میں بجلی گرنے اور گرج چمک کے باعث کھلاڑیوں کو حفاظتی اقدامات کے تحت گراؤنڈ سے باہر بلانا پڑا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button