کولمبو: سری لنکا کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ اس دورے میں پاکستان کے خلاف دو طرفہ ون ڈے سیریز کے علاوہ پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی شامل ہوگی۔
سری لنکا کی دونوں ٹیموں — ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی — کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا اور پاکستان کا آخری آمنا سامنا ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں ہوا تھا، جہاں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
اس دوران سری لنکن ٹیم کو انجریز کے باعث اہم کھلاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے۔ دلشان مدوشنکا انجری کے سبب ون ڈے اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ ایشان ملنگا کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ متھیشا پتھیرانا سانس کی نالی کے انفیکشن کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ اسیتھا فرنینڈو کو موقع دیا گیا ہے۔
ون ڈے اسکواڈ:
چارتھ اسالنکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، لاہیرو اودارا، کامل مشرا، کوشل مینڈس، سدیرا سماراویکرما، کامندو مینڈس، جینتھ لیاناگے، پون رتھنائیکے، ونیندو ہسارنگا، مہیش تھیکشانا، جیفری وینڈرسے، دشمنتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو، پرامود مدھوشن، ایشان ملنگا۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:
چارتھ اسالنکا (کپتان)، داسن شاناکا (نائب کپتان)، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، کوشل پریرا، کامل مشرا، کامندو مینڈس، بھانوکا راجا پاکسا، جینتھ لیاناگے، ونیندو ہسارنگا، مہیش تھیکشانا، دشن ہیمانتھا، دشمنتھا چمیرا، نوان تھشارا، اسیتھا فرنینڈو، ایشان ملنگا۔






