کرکٹکھیل

پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمایاں پیش رفت

لاہور: پاکستانی کرکٹرز نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کر لی ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، نوجوان اوپنر صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی کی پوزیشنز میں بہتری آئی ہے، جبکہ ابرار احمد بدستور بولرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

ابرار احمد نے اپنی آٹھویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
بولنگ رینکنگ میں شاہین آفریدی تین درجے ترقی کے ساتھ تیرہویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ سفیان مقیم چار درجے تنزلی کے بعد چوبیسویں پوزیشن پر چلے گئے۔
محمد نواز ایک درجہ بہتری کے بعد بتیسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بلے بازوں کی فہرست میں صاحبزادہ فرحان اپنی گیارہویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔
اس کے علاوہ، بابر اعظم نے نو درجے ترقی کے ساتھ تیسویں نمبر پر جگہ بنائی، صائم ایوب دس درجے ترقی سے انتالیسویں پوزیشن پر آگئے، جبکہ محمد رضوان دو درجے تنزلی کے بعد بیالیسویں نمبر پر پہنچ گئے۔
سلمان آغا بھی شاندار فارم میں رہے اور دس درجے ترقی کے ساتھ چوالیسویں پوزیشن حاصل کی۔

ماہرین کے مطابق، پاکستانی کھلاڑیوں کی یہ ترقی ٹیم کی مجموعی کارکردگی اور تسلسل کا مظہر ہے، خاص طور پر نوجوان کھلاڑیوں کی عمدہ فارم ٹیم کے مستقبل کے لیے خوش آئند ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button